صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ صدر زرداری یہ دورہ چین کی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وہ 25 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوئے، جہاں لاہور ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان کو الوداع کیا۔ ان کے دورے کا اختتام یکم مئی 2026 کو ہو گا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہُنان کے شہر چانگشا اور 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ’اس دوران وہ صوبائی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، خاص طور پر اقتصادی و تجارتی تعاون اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر توجہ مرکوز ہوگی۔‘ وزارت خارجہ کے مطابق: ’یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جو اس سال منائی جا رہی ہے۔ ‘ مزید کہا گیا کہ ’یہ دونوں ممالک کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر موسم میں قائم رہنے والی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ ‘ آصف علی زرداری پاکستان چین تعلقات سی پیک صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چین کی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وہ 25 اپریل کو لاہور سے روانہ ہوئے اور ان کے دورے کا اختتام یکم مئی 2026 کو ہو گا۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, اپریل 25, 2026 – 19: 45 Main image:
چینی صدر شی جن پنگ (دائیں) 5 فروری 2025 کو بیجنگ میں عوامی عظیم ہال میں ایک دستخطی تقریب کے دوران پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو گلے لگا رہے ہیں۔ (فائل تصویر: وو ہاؤ / پول / اے ایف پی)
پاکستان type: news related nodes: چین کے راستے کرغزستان سے سامان کا پہلا ٹرک پاکستان پہنچ گیا چین پاکستان سے تعلقات میں فروغ کا خواہاں پاکستان، چین کا سی پیک سمیت اہم شعبوں میں تعاون گہرا کرنے پر اتفاق فیکٹ چیک: سی پیک منصوبہ کس نے شروع کیا؟ SEO Title: صدر زرداری چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر copyright: show related homepage: Show on Homepage



