(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،پنجاب میں ایف آئی اے دفاتر کو موصول درخواستوں کی جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے درخواستوں کو انکوائریز میں تبدیل ہونے والے تمام کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔



