70.1 F
Pakistan
Saturday, September 19, 2026
HomeCrimeکراچی میں پولیس کی کارروائی، گرفتار دیور اور بھابھی سے 25 کروڑ...

کراچی میں پولیس کی کارروائی، گرفتار دیور اور بھابھی سے 25 کروڑ کی منشیات برآمد

شہرِ قائد میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے منشیات سپلائی کرنے والے ایک منظم نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور اور کراچی میں یہ گھناؤنا کاروبار چلانے والی خواتین آپس میں نند اور بھابھی ہیں جب کہ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ کراچی میں جمعے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار نے بتایا کہ منشیات کی ترسیل کا یہ بین الصوبائی نیٹ ورک ایک ہی خاندان کے مختلف افراد پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گروہ کی مرکزی سرغنہ ’مہوش‘ نامی خاتون ہے جو لاہور میں بیٹھ کر یہ پورا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ یہ گروہ منشیات براہِ راست افغانستان سے منگواتا اور پھر پورے ملک میں سپلائی کرتا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق مہوش کے اس غیر قانونی دھندے کو کراچی میں اس کی بھابھی حرا سنبھالتی تھی۔ اس نیٹ ورک میں حرا کا شوہر پرویز، اس کا بیٹا اور دیور بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس گینگ کی گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران ایک خاتون اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 19 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی منشیات بھی برآمد کرلی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 25 کروڑ روپے بنتی ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں موجود مرکزی ملزمہ مہوش اور نیٹ ورک کے دیگر مفرور ارکان کو بھی جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments