72.2 F
Pakistan
Monday, June 22, 2026
HomeHealthکیا پاکستان میں یوگا سٹیٹس سمبل بن رہا ہے؟

کیا پاکستان میں یوگا سٹیٹس سمبل بن رہا ہے؟

اگرچہ یوگا کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے، لیکن حالیہ برسوں میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس کا رجحان نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ سوشل میڈیا، صحت کے حوالے سے بڑھتی آگاہی اور متبادل طرزِ علاج کی جانب لوگوں کی دلچسپی نے یوگا کو نئی شناخت دی ہے۔ پاکستان میں یوگا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ ایک سوال بھی سامنے آتا ہے کہ کیا یہ سرگرمی اب ایک مخصوص طبقے تک محدود ہو کر سٹیٹس سمبل بنتی جا رہی ہے یا وہ واقعی ہر طبقے کے افراد کے لیے یکساں طور پر قابل رسائی ہے؟ اسی سوال کا جواب جاننے کے لیے ہم نے ایک یوگا سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود یوگا انسٹرکٹر عمافہ سے گفتگو کی۔ کیا یوگا صرف مخصوص طبقے کے لیے ہے؟ یوگا کرنے والی عمافہ اس تاثر کو مسترد کرتی ہیں کہ یوگا کسی مخصوص طبقے کی سرگرمی یا سٹیٹس سمبل بن چکا ہے۔ان کے مطابق، ’یوگا سب کے لیے ہے۔ یہ کوئی نئی چیز نہیں بلکہ ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ رہا ہے۔ ’ماضی میں ہمارے بزرگ زمین پر بیٹھتے تھے۔ آلتی پالتی مار کر کھانا کھاتے تھے اور روزمرہ کے کئی معمولات ایسے تھے جو دراصل یوگا کے مختلف پوزز سے مشابہت رکھتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ اُس وقت ان حرکات کو یوگا کا نام نہیں دیا جاتا تھا۔‘ عمافہ کے مطابق یوگا کو صرف جدید طرزِ زندگی یا فٹنس ٹرینڈ کے طور پر دیکھنا درست نہیں، بلکہ یہ ایک ایسیمشق ہے جس کی جڑیں ہماری ثقافتی اور روزمرہ روایات میں بھی ملتی ہیں۔ 21 جون، 2025 کو لاہور میں یوگا کے عالمی دن کے موقعے پر شہری یوگا کر رہے ہیں (اے ایف پی) پاکستان میں یوگا کا بڑھتا ہوا رجحان اگرچہ یوگا طویل عرصے سے موجود ہے، لیکن گذشتہ چند برسوں میں پاکستان میں اس کی مقبولیت میں واضحاضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس تبدیلی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے عمافہ نے مزید بتایا کہ ’وقت کے ساتھساتھ پاکستان میں یوگا کا رجحان گزشتہ چند برسوں میں خاصا بڑھا ہے۔ سوشل میڈیا نے اس حوالے سے اہم کردارادا کیا ہے۔ ’مختلف پلیٹ فارمز پر لوگوں نے یوگا کے فوائد دیکھے، سیکھے اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانا شروعکیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں آج یوگا کہیں زیادہ مقبول اور قابلِ رسائی ہو چکا ہے، جس کی ایک بڑیوجہ نئے سٹوڈیوز، تربیت یافتہ اساتذہ اور بڑھتی ہوئی آگاہی ہے۔‘ تاہم مقبولیت میں اضافے کے ساتھ ایک اور تاثر بھی جنم لیا ہے کہ یوگا شاید ایک مہنگا مشغلہ بنتا جا رہا ہے۔ کیا یوگا مہنگا مشغلہ ہے؟ زیادہ تر یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ یوگا سینٹر عموماً بہت فیس وصول کرتے ہیں جس پر عمافہ کا کہنا تھا کہ’اگر کوئی شخص مہنگے سٹوڈیوز کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا تو پارکس، کمیونٹی گروپس، آن لائن کلاسز اوریوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی یوگا سیکھ اور اپنایا جا سکتا ہے۔‘ ان کے نزدیک یوگا کی اصل روح رسائی اور شمولیت میں ہے، نہ کہ مہنگی ممبرشپس یا مخصوص طرزِ زندگی میں۔ یوگا سے ذاتی وابستگی کا سفر یوگا کے بارے میں یہ سوچ عمافہ کے اپنے تجربے سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ عمافہ اپنی یوگا جرنی کو شیئر کرتے ہوئےکہتی ہیں کہ ’میں نے تقریباً پندرہ سال پہلے کالج کے زمانے میں یوگا شروع کیا تھا۔ ’اس وقت میں تعلیمی دباؤ اورمستقبل کی فکروں کا شکار تھی۔ یوگا نے مجھے ذہنی سکون، توازن اور خود کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع دیا۔بعد ازاں میں نے باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور 2015 میں یوگا انسٹرکٹر بن گئی۔ تب سے میں ہزاروں افراد کو یوگاسکھا چکی ہوں اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہی ہوں۔‘ ان کے مطابق یوگا کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس کے وہ فوائد ہیں جو لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں محسوسکرتے ہیں۔ یوگا کے آسن اور صحت پر اثرات عمافہ نے یوگا کے آسن اور فوائد بھی بتائے کہ ’مثال کے طور پر جسم کو موڑنے والی مشقیں ریڑھ کی ہڈی کی حرکتکو بہتر بنانے اور نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ’مزید یہ کہ یوگا کا سب سے بڑا فائدہیہ ہے کہ یہ جسم کی لچک اور طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔ مختلف آسن پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ جوڑوں کیحرکت کو بہتر کرتے ہیں اور جسمانی توازن پیدا کرتے ہیں۔ باقاعدگی سے یوگا کرنے والے افراد عموماً کمر درد، گردن کے درد اور جسمانی اکڑاؤ جیسے مسائل میں کمی محسوس کرتے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) صحت عامہ اور یوگا یوگا کرنے والی عمافہ کے مطابق یوگا محض جسمانی ورزش نہیں بلکہ خود شناسی، ذہنی سکون اور جذباتی توازن کا ایکمکمل نظام ہے۔ یوگا انسان کو اپنے جسم، ذہن اور دل کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور یہی شعورروزمرہ زندگی میں زیادہ اطمینان اور توازن پیدا کرتا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ بعض اوقات صحت کے ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جدید طرزِ زندگی میں بڑھتےہوئے ذہنی دباؤ، بے چینی اور جسمانی مسائل کے پیشِ نظر یوگا لوگوں کو متوازن زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں یوگا سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھبزرگ افراد بھی اس سرگرمی کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں یوگا کا مستقبل عمافہ کے نزدیک یوگا ایک سفر ہے، منزل نہیں۔ یہ ایک ایسی مشق ہے جو انسان کو اپنے اندر جھانکنے، اپنی رفتار کو متوازن کرنے اور زندگی کو زیادہ شعوری انداز میں جینے کا ہنر سکھاتی ہے۔ یوگا صحت ورزش بہتر صحت حالیہ برسوں میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوگا کا رجحان نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ صالحہ فیروز خان سوموار, جون 22, 2026 – 11: 30 Main image:

21 جون، 2025 کو لاہور میں لوگ یوگا کا عالمی دن منانے کے لیے ایک یوگا سیشن میں حصہ لے رہے ہیں (اے ایف پی)

صحت jw id: NrHucIcB type: video related nodes: یوگا مرگی کے دوروں میں کمی کی وجہ بن سکتا ہے: سائنس دان سعودی سکولوں میں یوگا کو بطور کھیل متعارف کروایا جائے گا لاڑکانہ میں ’عجیب آوازوں‘ والا یوگا پاکستان میں ایریئل یوگا متعارف کروانے والی کہکشاں SEO Title: کیا پاکستان میں یوگا سٹیٹس سمبل بن رہا ہے؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments