اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے بعد وارڈ کی اندرونی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں بچوں کے جلے ہوئے بیڈز، انکیوبیٹرز اور دیگر سامان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پمز اسپتال میں آتشزدگی کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج نے نرسری وارڈ میں ہونے والی خوفناک تباہی کی شدت واضح کردی ہے۔



