بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ روزگار کا جھانسہ دے کر پنجاب سے بلائے گئے اور مبینہ طور پر یرغمال بنائے گئے 12 افراد کو ایک کارروائی میں بازیاب کرا لیا گیا۔ بیان کے مطابق پولیس نے ان افراد کو یرغمال بنانے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار جبکہ پانچ گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ گرفتار ملزمان کا تعلق آواران اور پنجگور سے ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ متاثرہ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر پنجاب کے مختلف علاقوں سے گوادر بلایا گیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بعد ازاں ملزمان انہیں ایک بنگلے میں قید کر کے ان کے اہل خانہ سے مزید رقم منگوانے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یرغمالیوں سے پہلے ہی لاکھوں روپے وصول کیے تھے۔ بازیاب افراد کا تعلق لاہور، سرگودھا اور صوبے کے دیگر علاقوں سے ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ عدالت سے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے علاوہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان بلوچستان اغوا عسکریت پسندی گوادر پولیس بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ روزگار کا جھانسہ دے کر پنجاب سے بلائے گئے اور مبینہ طور پر یرغمال بنائے گئے 12 افراد کو ایک کارروائی میں بازیاب کرا لیا گیا۔ محمد عیسیٰ بدھ, جولائی 29, 2026 – 21: 15 Main image:
کوئٹہ میں ایک بم دھماکے کے بعد 1 فروری 2024 کو سکیورٹی اہلکار کو سڑک کنارے دیکھا جا سکتا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)
پاکستان type: news related nodes: کے پی اور بلوچستان میں آپریشن جاری، 32 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج بلوچستان کی پہلی خاتون کمشنر: سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن میں تعینات بلوچستان: نوشکی میں بگڑتی صورت حال، تین دن کے لیے کرفیو حملے میں پولیس افسر جان سے گیا، 11 افراد اغوا: بلوچستان حکومت SEO Title: گوادر: روزگار کا جھانسہ دے کر پنجاب سے بلائے گئے 12 افراد بازیاب، 3 ملزمان گرفتار copyright: show related homepage: Hide from Homepage



