(24نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عالمی توانائی مارکیٹ کی صورتحال، قیمتوں کے تعین کے مختلف طریقہ کار اور نظام میں شفافیت لانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔



