(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ پرامن روابط، تعمیری مذاکرات اور معاہدوں پر مخلصانہ عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو قومی قیادت عوام کے حق کے تحفظ اور مؤثر جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔



