73 F
Pakistan
Thursday, May 7, 2026
HomePoliticsامریکہ، ایران معاہدہ جلد متوقع ہے: ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ

امریکہ، ایران معاہدہ جلد متوقع ہے: ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا تھا کہ ’بہت اچھی بات چیت‘ کے بعد مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ ’بہت ممکن‘ ہے اوول آفس میں صحافیوں کو صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ کہ ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، اور یہ بہت ممکن ہے کہ ہم کوئی معاہدہ کر لیں۔‘ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں جب ترجمان طاہر اندرابی سے سوال کیا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران میں معاہد کتنی جلد متوقع ہے تو انہوں نے کہا کہ ’ہم اب بھی پُرامید ہیں، اور میرا خیال ہے کہ سادہ جواب یہ ہوگا کہ ہمیں توقع ہے کہ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔ ’ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین ایک پُرامن اور دیرپا حل تک پہنچیں گے اور ہمارے خطے اور دنیا میں امن قائم ہو گا۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ’جیسا کہ ہمارے وزیراعظم نے کہا اور جیسا کہ میں نے ابھی دہرایا، ہم اب بھی کسی حل کے لیے پُرامید ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فریقین جلد کسی تصفیے پر متفق ہو جائیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت، سفارتی ذرائع سے اسلام آباد کے ذریعے جو بھی پیش رفت ہوتی ہے اسے فوری طور پر آگے متعلقہ فریقوں تک پہنچایا جاتا ہے اور ’ہم امید کرتے ہیں کہ حتمی تصفیہ جلد از جلد طے پا جائے گا۔‘ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی بدھ کو کہا تھا کہ ایران دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور وہ ثالث پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دے گا۔ پاکستان امریکہ ایران اسلام آباد مذاکرات دفتر خارجہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کے فریقین جلد ایک پُرامن اور دیرپا حل تک پہنچیں گے اور ہمارے خطے اور دنیا میں امن قائم ہوگا۔ قرۃ العین شیرازی جمعرات, مئی 7, 2026 – 12: 15 Main image:

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی سات نومبر، 2025 کو اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کر رہے ہیں (دفتر خارجہ)

پاکستان type: news related nodes: ’بہت اچھی بات چیت‘ کے بعد ایران سے معاہدہ ممکن: امریکی صدر آبنائے ہرمز ایران کے معاہدہ نہ کرنے تک بند رہے گی: ٹرمپ معاہدہ نہ ہو سکا تو جنگ بندی میں توسیع کا امکان نہیں: ٹرمپ کی بلومبرگ ٹی وی سے بات ایران سے اسلام آباد میں معاہدہ ہوا تو میں وہاں جا سکتا ہوں: صدر ٹرمپ SEO Title: امریکہ، ایران معاہدہ جلد متوقع ہے: ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments