66.1 F
Pakistan
Tuesday, April 28, 2026
HomeTechnologyایک پاکستانی گاڑی کی قیمت میں چین کی تین نئی اور جدید...

ایک پاکستانی گاڑی کی قیمت میں چین کی تین نئی اور جدید الیکٹرک کاریں خریدیں

چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہونے والے آٹو شو نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے جہاں گاڑیوں کی قیمتوں میں زبردست مقابلے نے عام آدمی کے لیے گاڑی خریدنا انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ پاکستان میں جہاں ایک اوسط نئی گاڑی کی قیمت تقریباً 75 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے، وہیں چین میں بیٹری سے چلنے والے 200 سے زائد ایسے ماڈلز دستیاب ہیں جن کی قیمت 25 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 70 لاکھ پاکستانی روپے سے بھی کم ہے۔ اگر سستی ترین گاڑیوں کی بات کی جائے تو چین میں محض 12 ہزار ڈالر (تقریباً 36 لاکھ پاکستانی روپے) سے بھی کم قیمت میں بہترین نئی الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہو رہی ہیں۔ چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں ’گیلی ای ایکس 2‘ سرفہرست ہے جس کی ابتدائی قیمت 10 ہزار 60 ڈالر (تقریباً 28 لاکھ 10 ہزار 770 روپے) ہے۔ یہ چھوٹی گاڑی جدید ترین خصوصیات جیسے 14. 6 انچ کی ٹچ اسکرین اور 255 میل تک کی رینج سے لیس ہے۔ گیلی ای ایکس 2 ماہرِ معاشیات فیلیپ منوز نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ جب آپ اس گاڑی میں بیٹھتے ہیں تو آپ کو یہ محسوس نہیں ہوتا کہ آپ کسی چھوٹی گاڑی میں بیٹھے ہیں، اس کا معیار اور سائز توقعات سے کہیں بہتر ہے۔ گیلی ای ایکس 2 اسی طرح ’وُلنگ ہانگ گوانگ منی ای وی‘ محض 6 ہزار 560 ڈالر (تقریباً 18 لاکھ 32 ہزار 860 روپے) میں دستیاب ہے۔ اس گاڑی کو 2026 کے لیے اپگریڈ گیا ہے جس میں اب چار دروازے شامل کر دیے گئے ہیں۔ وُلنگ ہانگ گوانگ منی ای وی اس کے علاوہ ’وُلنگ‘ کی ایک اور گاڑی ’بنگو پرو‘ ہے جس کی قیمت 8 ہزار ڈالر سے تھوڑی زیادہ ہے اور یہ ایک بار چارج ہونے پر 250 میل تک چل سکتی ہے۔ چین کی سب سے بڑی کمپنی ’بی وائی ڈی‘ بھی اس دوڑ میں بہت آگے ہے جس کی ’سیگل‘ نامی گاڑی 10 ہزار 200 ڈالر (تقریباً 28 لاکھ 49 ہزار 880 روپے) میں دستیاب ہے۔ اس کے نئے ماڈل میں خودکار طریقے سے لین تبدیل کرنے اور فاسٹ چارجنگ جیسی سہولیات موجود ہیں۔ بی وائی ڈی سیگل دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے اس گاڑی میں بچت کی خاطر صرف ایک وائپر لگایا گیا تھا جس پر کچھ صارفین نے بارش میں دشواری کی شکایت کی تھی، تاہم 2026 کے ماڈل میں اب دو وائپرز شامل کر دیے گئے ہیں۔ بی وائی ڈی کی دیگر سستی گاڑیوں میں ’یوآن اپ‘ جس کی قیمت 10 ہزار 945 ڈالر (تقریباً 30 لاکھ 58 ہزار روپے) اور ’کن پلس ڈی ایم‘ جس کی قیمت 11 ہزار 675 ڈالر (تقریباً 32 لاکھ 62 ہزار روپے) ہے، بہت مقبول ہو رہی ہیں۔ بی وائی ڈی یوآن اپ چینی مارکیٹ کا یہ رجحان بتاتا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بدولت اب الیکٹرک گاڑیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور نہیں رہی ہیں۔ نوٹ: یہ قیمتیں چین میں خریدوفروخت کے لحاظ سے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکسز اور امپورٹ ڈیوٹیز ان قیمتوں میں شامل نہیں کی گئی ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments