65.6 F
Pakistan
Wednesday, October 7, 2026
HomeSportsسینئر کرکٹر کی بھارتی ٹیم میں واپسی: بی سی سی آئی کا...

سینئر کرکٹر کی بھارتی ٹیم میں واپسی: بی سی سی آئی کا بڑا سرپرائز

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے بھارت اور انڈیا اے کے اسکواڈز کا اعلان کردیا، جس میں تجربہ کار فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی تقریباً 4 سال بعد قومی ٹی20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ بھونیشور کمار نے آخری بار 2022 میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ماہ ہونے والی 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھونیشور کمار کی واپسی کی بڑی وجہ آئی پی ایل 2026 میں ان کی شاندار کارکردگی بھی بنی، جہاں انہوں نے 16 میچز میں 28 وکٹیں حاصل کیں اور ٹورنامنٹ کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر رہے۔ وہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی آئی پی ایل 2026 کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرنے والے بولرز میں شامل تھے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ سابق چیف سلیکٹر اجیت اگراکر کی رخصتی کے بعد پہلا اسکواڈ ہے، جبکہ پرگیان اوجھا عبوری طور پر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اسکواڈ میں اسپنر ورون چکرورتی کی بھی واپسی ہوئی ہے، جو انجری کے باعث ایشین گیمز کے لیے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز 22 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹی20 بھی اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹی20 27 اکتوبر کو ویلنگٹن، چوتھا 30 اکتوبر کو آکلینڈ جبکہ پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو ہیملٹن میں ہوگا۔ ٹی20 سیریز کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے، تاہم ان دونوں فارمیٹس کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بھارت کا ٹی20 اسکواڈ: شریاس ایئر (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، وائبھو سوریہ ونشی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما (نائب کپتان)، اکشر پٹیل، شیوَم دوبے، نتیش کمار ریڈی، نمن دھیر، پرنس یادیو، میانک یادیو، ارشدیپ سنگھ، بھونیشور کمار، ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو۔ انڈیا اے اسکواڈ: یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، دیودت پڈیکل، روی چندرن سمارن، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (کپتان، وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، عاقب نبی، آکاش دیپ، انشول کمبوج، مانَو سوتھر، مکیش چودھری، سائی سدرشن، یش راٹھوڑ اور مکیش کمار۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments