پاکستان میں جمعے کو جاری ہونے والے پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے بڑھ گئی ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی مسلسل چوتھے روز اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بلند رکھی ہیں، جس سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور مہنگائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل میں 5. 28 روپے کا اضافہ کر کے اسے 403. 32 روپے فی لیٹر جب کہ پٹرول میں 5. 02 روپے کا اضافہ کر کے اسے 375. 82 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے 14 ستمبر تک ہو گا۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر اہم ہے کیوں کہ یہ ایندھن مال بردار ٹرکوں، بسوں اور زرعی مشینری میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ قیمتوں کا اثر ٹرانسپورٹ، ترسیل اور خوراک کی لاگت پر پڑ سکتا ہے اور اس سے مہنگائی کے وسیع تر دباؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ قیمتوں میں یہ تازہ ترین ردوبدل اس وقت سامنے آیا جب مشرق وسطیٰ میں ترسیل کے تعطل اور آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے راستے جہاز رانی کے حوالے سے مسلسل خدشات کے درمیان جمعہ کو برینٹ خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے زیادہ پر فروخت ہوا۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) پیٹرولیم ڈویژن نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ ’قیمتوں میں تبدیلی عالمی واقعات کی وجہ سے ناگزیر تھی جن میں پلاٹس ریٹس، پریمیئمز، اور دیگر اخراجات وغیرہ میں تبدیلیاں شامل ہیں۔‘ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بین الاقوامی بینچ مارک ایندھن کی قیمتوں، سپلائر پریمیئمز اور درآمدات سے متعلق دیگر اخراجات کی طرف اشارہ کیا گیا جو پاکستان میں قیمتوں کے مقامی فارمولے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافہ گذشتہ ہفتے کے دوران مقامی ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے تیز اضافے کا تسلسل ہے۔ حکومتی قیمتوں کے نوٹیفکیشنز کے مطابق، ہفتہ، پانچ ستمبر کو نافذ العمل نرخوں کے مقابلے میں اب ڈیزل 25. 27 روپے فی لٹر جب کہ پٹرول 29. 95 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث توانائی پر پڑنے والے اثرات کی زد میں خاص طور پر رہا ہے کیوں کہ اس کا زیادہ تر درآمدی تیل اور گیس ان راستوں سے گزر کر آتا ہے جہاں ترسیل میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے، جن میں آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر شامل ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر مشترکہ حملے کے بعد سے تہران نے ہرمز کے راستے ٹریفک محدود کر دی ہے، جس سے ایک ایسا آبی راستہ متاثر ہوا ہے جہاں سے اس سے قبل دنیا بھر میں تیل کی مجموعی ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا تھا۔ تہران نے جمعہ کو کہا کہ وہ اس اہم سٹریٹجک راستے پر بات چیت کے لیے پیر کو عمان میں خلیجی ریاستوں سے ملاقات کرے گا۔ بحیرہ احمر کے ارد گرد علاقائی سطح پر توانائی کی ترسیل کے خطرات میں بھی شدت آ گئی ہے، جہاں یمن کے حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی تیز ہو گئی ہے اور حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ پیٹرول ڈیزل مہنگائی پیٹرولیم لیوی پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5. 28 روپے اضافے کے بعد 403. 32 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ پیٹرول کی قیمت نئی قیمت 375. 82 روپے فی لیٹر مقرر۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, ستمبر 12, 2026 – 07: 00 Main image:
16 جولائی، 2023 کو راولپنڈی کے ایک فیول سٹیشن پر کارکن گاڑی میں پیٹرول بھر رہا ہے (اے ایف پی)
معیشت type: news related nodes: پاکستان میں ایک ہفتے میں پیٹرول 25 روپے مہنگا جماعت اسلامی کی کال پر جزوی ہڑتال، پیٹرولیم لیوی پر کمیٹی قائم ’جنگ سے قبل خرچہ 10 اور اب 30 ہزار‘: مہنگے ڈیزل سے ماہی گیر بھی پریشان پاکستان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26. 77 روپے فی لیٹر اضافہ SEO Title: پاکستان میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 400 روپے سے زیادہ، پیٹرول بھی مزید مہنگا copyright: show related homepage: Show on Homepage



