خدمتِ خلق کے معنی مخلوق کے کام آنا ہے، لیکن اسلام میں اس سے مراد اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے لیے بلا کسی اُجرت اور صلے کے خلقِ خدا کے کام آنا اور امانت پر کمربستہ رہنا ہے اگر چہ عام طور پر خدمتِ خلق سے مراد کسی اُجرت اور لالچ کے بغیر بنی نوعِ بشر کی خدمت کرنا ہے۔



