وجوہ خواہ کچھ بھی ہوں، مگر اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ خیر سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نت نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور تاریخ کے دھبوں میں اضافے کی ر وش روکنے کا کب کسی کو خیال آئے گا۔



