77.2 F
Pakistan
Monday, September 28, 2026
HomePoliticsگورنر خیبرپختونخوا کا سہیل آفریدی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا مشورہ

گورنر خیبرپختونخوا کا سہیل آفریدی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا مشورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اسلام آباد پر چڑھائی مناسب نہیں اور اس کا نتیجہ صفر ہوگا۔ اتوار کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سہیل آفریدی جارہے ہیں یا کوئی اور آرہا ہے، اس بارے میں پارٹی ترجمان ہی بتا سکتے ہیں، گزشتہ 2 سال میں کئی مرتبہ گورنر راج لگانے کی بات ہوئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مارچ کے لیے تاریخ پھر تبدیل ہوگی، یہ تاریخ پر تاریخ والا معاملہ ہے، ہم روزانہ لاشیں اٹھارہے ہیں، ایسے حالات میں اسلام آباد پر چڑھائی مناسب نہیں جب کہ اسلام آباد پر چڑھائی کا نتیجہ صفر ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ قیادت خود ساختہ روپوشی اختیار کرکے گرفتاری دے رہی ہے، سہیل آفریدی کو مشورہ ہے مارچ ختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ سب مل بیٹھ کر کام کریں گے تو صوبے میں امن قائم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج، شہریوں اور سیکیورٹی اداروں پر حملے ہوتے ہیں تو قرارداد نہیں آتی۔ افغانستان دہشت گردوں کی سہولت کاری کررہا ہے، وزیراعظم کو کابینہ اجلاس اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا بھی کہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کا استعفیٰ آیا تو اسے منظور کرلوں گا، جب آپ فلور آف دی ہاؤس استعفیٰ دیں اور دوسرے وزیراعلیٰ کو ووٹ دیں تو بات ختم ہوجاتی ہے۔ 4 اکتوبر کو تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا: سہیل آفریدی دوسری جانب سوات ایکسپریس وے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا اور 5 اکتوبر کو یومِ فتح کے طور پر منائیں گے، اس ملک میں آئین، قانون، جمہوریت اور حقیقی آزادی کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر موٹر سائیکل نہ ملی تو سائیکل پر اور اگر سائیکل بھی نہ ہوئی تو پیدل ہی سفر کریں گے لیکن کسی کے دباؤ میں آ کر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہیں کسی عہدے یا کرسی کا لالچ نہیں ہے اور جو شخص عہدے کے پیچھے بھاگتا ہے وہ چھوٹا ہوتا ہے۔ اپنے مقصد سے پیچھے ہٹانے والے کسی عہدے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اب بند کمروں کے فیصلے قوم پر مسلط نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق، آزادی اور مستقبل کے لیے ڈٹ جائیں اور اپنی قیادت پر مکمل اعتماد رکھیں۔ جنید اکبر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے صرف سومنات کا ذکر کیا تھا جس پر کچھ لوگ بلاوجہ سیخ پا ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کہنا تھا کہ صوبائی وزیر شکیل احمد خان پہلے بھی بانی کے سچے ساتھی تھے اور آج بھی ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments