پنجاب میں جرائم کے خاتمے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جاتا ہے، لیکن اگر کسی ایک ضلع کی پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، مضبوط قیادت اور مؤثر ٹیم ورک سے وہ نتائج دے رہی ہو جن کی مثال دوسرے اضلاع میں کم دکھائی دیتی ہے، تو اس ماڈل پر سنجیدگی سے غور ہونا چاہیے۔



