پنجاب میں کرپشن کیخلاف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تازہ اعلان محض ایک حکومتی بیان نہیں بلکہ اس پورے نظام کے لیے ایک واضح پیغام ہے جس میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ، سرکاری اختیار اور عہدہ کسی ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے والوں کے لیے اب رعایت کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔



