51.8 F
Pakistan
Friday, October 30, 2026
HomeCrimeکراچی: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کی تشہیر کے الزام...

کراچی: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کی تشہیر کے الزام میں دو ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر رکھنے اور منتقل کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔ این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز نے جمعرات کو کراچی میں ایجنسی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت جازل حسن اور آفرین خان کے نام سے ہوئی ہے۔ این سی سی آئی اے کی 29 اکتوبر 2026 کی پریس ریلیز کے مطابق، ملزمان کے ڈیجیٹل آلات کے تکنیکی معائنے کے دوران متعدد واٹس ایپ اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا، جنہیں مبینہ طور پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ایک ملزم جازل مختلف واٹس ایپ گروپس کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی ویڈیوز شیئر کرنے، منتقل کرنے اور فروخت کرنے کی کوشش میں ملوث پایا گیا، جبکہ دوسرے ملزم افرین پر کم عمر بچوں کی قابل اعتراض تصاویر بنانے، منتقل کرنے اور اپنے پاس رکھنے کے الزامات ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق، کارروائی کے دوران دو موبائل فون قبضے میں لیے گئے، جن سے متعلق ڈیجیٹل شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے میں مبینہ طور پر ملوث 18 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے کسی کو ہراساں کرنے یا غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم طارق نواز کے مطابق، بچوں کو سائبر جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس دوران بچوں کو مشکوک اسکیموں اور غیر محفوظ مقامات پر ملازمت کی پیشکشوں سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سائبر جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ طارق نواز نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مقام پر غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ملنے پر این سی سی آئی اے سے رابطہ کریں۔ کراچی سائبر کرائم بچے جنسی ہراسانی گرفتاریاں این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران دو موبائل فون قبضے میں لیے گئے جب کہ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ممتاز جمالی جمعرات, اکتوبر 29, 2026 – 19: 30 Main image: پاکستان type: news related nodes: مبینہ جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ، کراچی ایئرپورٹ پر تین خواتین مسافر آف لوڈ اے آئی کے ذریعے بچوں کا جنسی استحصال جاری: یونیسیف ’پاکستانی‘ لفظ جنسی استحصال کے شکار بچوں کی فائلوں سے مٹایا گیا: برطانوی محقق ناروے: بچوں کا جنسی استحصال، منشیات اور مافیا درد سر بن گیا SEO Title: کراچی: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کی تشہیر کے الزام میں دو ملزمان گرفتار copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments