71.9 F
Pakistan
Saturday, June 20, 2026
HomeBusinessپیٹرولیم لیوی میں رد و بدل: پیٹرول سستا، ڈیزل پر لیوی بڑھا...

پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل: پیٹرول سستا، ڈیزل پر لیوی بڑھا دی گئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پیٹرول پر لیوی میں نمایاں کمی جبکہ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں رواں مالی سال کے اہداف مکمل ہونے کے بعد کی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کر دی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول پر لیوی 106 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 19 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 53 روپے 26 پیسے سے بڑھا کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر اوسطاً لیوی کی شرح اب 80 روپے فی لیٹر سے کم ہو گئی ہے، جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیوی میں یہ رد و بدل رواں مالی سال کے مقررہ ہدف کے مکمل ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments