اچھی خبریں آ رہی ہیں، اُن پر عمل بھی ہوتا ہے، اس کا انتظارکرنا پڑے گا کیونکہ اچھی خبر سنانے پر کچھ نہیں لگتا، پاکستانی عوام لاکھوں کروڑوں اچھی خبریں سن چکے ہیں، مگر عملاً انہیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی، حالات زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد جیسے ہی رہتے ہیں۔



