68.5 F
Pakistan
Thursday, September 17, 2026
HomeCrimeپمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال...

پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کرگئی

پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچائی گئی نومولود بچی بھی شدید طبی پیچیدگیوں کے بعد دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق نومولود بچی 26 اگست کو پمز اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور آتشزدگی کے بعد زیرعلاج رہی۔ بچی کی موت دل اور سانس رکنے کے باعث ہوئی۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومولود بچی شدید طبی پیچیدگیوں کا شکار تھی، تاہم علاج کے دوران اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ 26 اگست کو پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں ابتدائی طور پر 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ ایک نومولود کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ بعد ازاں زندہ بچائی گئی نومولود بچی کی بھی موت کے بعد سانحے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments