لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرمٹ مستعفی ہوگئے۔ آسٹریلوی کوچ شین میک ڈرمٹ نے گزشتہ سال جولائی میں چارج سنبھالا تھا جبکہ انہیں محمد مسرور کے بعد قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔ میک ڈرمٹ بنگلادیش اور سری لنکا میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔



