70.6 F
Pakistan
Saturday, September 12, 2026
HomeBusinessپاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 2 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 23 مرتبہ اضافہ ہوا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 25 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کے اثرات ملکی پٹرولیم قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments