51.7 F
Pakistan
Saturday, October 31, 2026
HomeEnvironmentپاکستان، سنگاپور کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کی...

پاکستان، سنگاپور کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کا تبادلہ

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، جس کے لیے پاکستان کی جانب سے تمام ضروری منظوریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد ہی کابینہ سے توثیق حاصل کی جائے گی۔ اسلام آباد میں جمعے کو سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کے آغاز پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو اقتصادی روابط میں بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد شعبے موجود ہیں اور ان کے اس دورے کا مقصد مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور عملی پیش رفت کرنا ہے۔ اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان اور سنگاپور رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سنگاپور کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سنگاپور کی آزادی کو تسلیم کیا، جبکہ سنگاپور نے حال ہی میں اپنی آزادی کے 61 سال مکمل کیے ہیں۔ اسحاق ڈار نے سنگاپور کو آسیان کی رکنیت پر مبارکباد دی اور بتایا کہ پاکستان بھی کثیرالجہتی سطح پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت سنبھال چکا ہے۔ اسحاق ڈار نے مئی 2026 میں قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں پر سوار پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں سنگاپور کے تعاون کو سراہا اور سنگاپور کے وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک تقریباً 1500 پاکستانی حکام سنگاپور میں تربیت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ضم کر دیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جا سکے۔ فلسطین و کشمیر امور اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان محدود سطح کے اجلاس میں فلسطین، جموں و کشمیر اور عالمی عدالت انصاف جیسے اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا: ’محدود سطح کے اجلاس میں فلسطین، جموں و کشمیر اور عالمی عدالت انصاف سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوستی اور تعاون کا موجودہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔‘ پاکستان سنگاپور تعاون قدرتی آفات اسحاق ڈار پاکستان اور سنگاپور کے درمیان آفات سے نمٹنے، فنی تعلیم اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے پر زور۔ قرۃ العین شیرازی جمعہ, اکتوبر 30, 2026 – 17: 30 Main image: ایشیا type: news related nodes: سنگاپور کے تعاون سے 11 پاکستانیوں، 20 ایرانیوں کی واپسی میں کامیابی: اسحاق ڈار سنگاپور: فلسطین کی حامی خواتین کی بریت نئے رجحان کی عکاس ’وزیر اعظم کو سمجھ کم ہے، این ڈی ایم اے قدرتی آفات سے نمٹتا ہے‘ قدرتی آفات میں مدد سے طبی تحقیق تک: اے آئی ’اجتماعی ذہانت‘ کے لیے ناگزیر SEO Title: پاکستان، سنگاپور کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کا تبادلہ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments