89.1 F
Pakistan
Monday, July 6, 2026
HomeSportsٹرمپ کی ’کال‘ پر فیفا کا یوٹرن، امریکی کھلاڑی کو کھیلنے کی...

ٹرمپ کی ’کال‘ پر فیفا کا یوٹرن، امریکی کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت

فیفا نے امریکی سٹرائیکر فولارن بالوگن کو ریڈ کارڈ کے باعث پابندی کے باوجود ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیم کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اور یہ فیصلہ مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی فون کال کے بعد کیا گیا۔ امریکی کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت دینے کے فیصلے نے پر فٹ بال دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ بالوگن کو بوسنیا کے خلاف راؤنڈ آف 32 کے میچ میں ویڈیو ریویو کے بعد ایک ڈیفینڈر کے خلاف فاؤل کرنے پر سیدھا ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ امریکہ نے وہ میچ 0-2 سے جیتا تھا، تاہم فیفا قوانین کے تحت سیدھے ریڈ کارڈ پر خودکار طور پر ایک میچ کی پابندی عائد ہوتی ہے، جس کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جا سکتی۔ تاہم فیفا نے اتوار کو اچانک اعلان کیا کہ بالوگن کی پابندی ایک سال کے لیے معطل کر دی گئی ہے، لیکن اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی۔ اے ایف پی سے گفتگو کرنے والے معاملے سے واقف دو ذرائع کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو فون کر کے بالوگن کی سزا پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔ امریکی سٹرائیکر کو کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: ’صحیح فیصلہ کرنے اور ایک بڑی ناانصافی کو ختم کرنے پر فیفا کا شکریہ۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) فیفا کے اس فیصلے پر بیلجیم کی فٹبال فیڈریشن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام پر ’حیران‘ ہے کیونکہ یہ فیفا کے اپنے قوانین سے براہِ راست متصادم ہے۔ بیلجین فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ وہ تمام قانونی اور انتظامی راستوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ شریک ٹیموں کے جائز حقوق اور کھیل میں فیئر پلے کے بنیادی اصولوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ جبکہ بیلجیم کے کوچ روڈی گارشیا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے معلوم نہیں تھا کہ ورلڈ کپ میں 5 جولائی اب یکم اپریل بن گئی ہے، یعنی آج اپریل فول کا دن ہے۔‘ ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے بدھ کو، یعنی اسی دن جب بالوگن کو ریڈ کارڈ ملا تھا، انفانٹینو سے بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی عوامی طور پر اس ریڈ کارڈ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے پابندی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیلیفورنیا میں 12 جون 2026 کو امریکہ اور پیراگوئے کے درمیان میچ کے لیے سٹیڈیم میں لگا فیفا لوگو (فائل فوٹو/ اے ایف پی) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فیفا نے اپنے ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 27 کے تحت یہ پابندی معطل کی ہے۔ تو آرٹیکل 27 کہتا کیا ہے؟ آرٹیکل 27 فیفا کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی تادیبی سزا (Disciplinary Sanction) پر عمل درآمد کو عارضی طور پر معطل کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ سزا ختم ہو گئی ہے، بلکہ سزا برقرار رہتی ہے، تاہم اسے فوری طور پر نافذ کرنا ضروری نہیں ہوتا، جب تک کہ معطلی بعد میں ختم نہ کر دی جائے۔ یہ آرٹیکل فیفا کے عدالتی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر سزا کے نفاذ کو معطل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ تاہم، ڈسپلنری کوڈ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن حالات میں عدالتی ادارہ سزا معطل کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ فیفا کے عدالتی اداروں میں ڈسپلنری کمیٹی اور اپیل کمیٹی شامل ہیں۔ سزا معطل ہونے کے بعد متعلقہ کھلاڑی کو ایک سے چار سال کی آزمائشی (Probationary) مدت میں رکھا جاتا ہے۔ اگر اس دوران کھلاڑی اسی نوعیت کی کوئی اور خلاف ورزی کرتا ہے تو معطل شدہ سزا خود بخود بحال ہو جاتی ہے، اور نئی سزا اس کے علاوہ ہوگی۔ بالوگن کی ایک میچ کی پابندی ایک سال کی آزمائشی مدت کے لیے معطل کی گئی ہے۔ صرف میچ فکسنگ سے متعلق سزائیں ایسی ہیں جنہیں آرٹیکل 27 کے تحت معطل نہیں کیا جا سکتا۔ فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی ایک چیئرمین، ایک نائب چیئرمین اور دیگر ارکان پر مشتمل ہوتی ہے، جبکہ چیئرمین اور نائب چیئرمین کا وکیل ہونا لازمی ہے۔ کمیٹی کم از کم تین ارکان کی موجودگی میں فیصلے کرتی ہے۔ ڈسپلنری کوڈ میں 2019 کی ترامیم سے قبل یہ شق آرٹیکل 26 تھی، جبکہ 2023 میں اسے آرٹیکل 27 کا نمبر دیا گیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 فیفا نے مبینہ طور پر صدر ٹرمپ کی درخواست پر امریکی سٹرائیکر کو ریڈ کارڈ کے باوجود بیلجیم کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, جولائی 6, 2026 – 07: 45 Main image:

امریکی سٹرائیکر فولارن بیلوگن فیفا راؤنڈ آف 32 میں اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کرنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے (اے ایف پی)

فٹ بال type: news related nodes: فیفا نے خاموشی سے ورلڈ کپ سٹیڈیمز کے لوگو مٹا دیے فٹ بال ورلڈ کپ: مصری کوچ نے آسٹریلیا کے خلاف فتح فلسطینی عوام کے نام کر دی ورلڈ کپ راؤنڈ آف 16: ’شیروں کی طرح‘ کھیلنے سے ’ڈرٹی گیم‘ تک SEO Title: ٹرمپ کی ’کال‘ پر فیفا کا یوٹرن، ریڈ کارڈ کے باوجود امریکی کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments