راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔



