واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور اعلیٰ امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی معاشی بحالی اور مستقبل کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



