73.6 F
Pakistan
Sunday, April 26, 2026
HomeCrimeوائٹ ہاؤس فائرنگ: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

وائٹ ہاؤس فائرنگ: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی ڈنر تقریب کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ صدر مملکت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر افراد کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد محفوظ رہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں امریکی صدر کے ساتھ ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کی مسلسل سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments