(بابر شہزاد تُرک) سرکاری افسران کی گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 کے 10 سرکاری افسران کی نامزدگیاں مؤخر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی، لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔



