73 F
Pakistan
Saturday, June 13, 2026
HomeCrimeمیثم عبداللہ، مانچسٹر میں طلبہ کو چاقو حملے سے بچانے والے ’ہیرو‘

میثم عبداللہ، مانچسٹر میں طلبہ کو چاقو حملے سے بچانے والے ’ہیرو‘

برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک سیکنڈری سکول میں چاقو کے حملے کے دوران طلبہ کو بچاتے ہوئے، جس استاد کو چاقو مارا گیا ان کا نام سامنے آ گیا ہے۔ منگل کو بلیکلی میں پلانٹ ہل روڈ پر واقع کو-آپ اکیڈمی مانچسٹر میں ہونے والے حملے میں مداخلت کرنے پر 27 سالہ میثم عبداللہ کو ’ہیرو‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک 14 سالہ لڑکی پر اقدام قتل کے تین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور انہیں جمعے کو لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا گیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں 14 سال کی عمر کے مزید دو طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ میثم عبداللہ نے مانچسٹر ایوننگ نیوز کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر پر صحت یاب ہو رہے ہیں اور اب بھی اس واقعے کو ’سمجھنے کی کوشش‘ کر رہے ہیں۔ دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے۔ دیگر دو متاثرین کو بھی ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں کوئی شدید زخم نہیں آئے۔ مانچسٹر کی کو-آپ اکیڈمی جہاں چاقو سے حملہ کیا گیا (گوگل میپس) میثم عبداللہ کی اہلیہ صائمہ نے کہا کہ بچوں کو بچانے پر وہ ایک ’ہیرو‘ ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک پر لکھا: ’(منگل کو) مجھے یہ دلخراش خبر ملی کہ میرے شوہر کو ان کی کلاس میں طلبہ کو چاقو کے ایک خطرناک حملے سے بچانے کی کوشش کے دوران چاقو مار دیا گیا ہے۔‘ صائمہ کے مطابق: ’کوئی بھی کبھی ایسی فون کال موصول ہونے کی توقع نہیں کرتا جس میں انہیں یہ بتایا جائے کہ ان کے کسی پیارے کو چاقو لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ’میں شکر گزار ہوں کہ ان کے زخم جان لیوا نہیں تھے۔ ان کی گردن اور ہاتھ کے زخم کا علاج ہو گیا ہے، تاہم یہ جسمانی زخم اس صورت حال کا محض ایک حصہ ہیں جس کا ہمارے خاندان کو اب سامنا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’میرے شوہر نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے تدریس کے پیشے میں آئے تھے اور ان بچوں کی حفاظت اور دفاع کرنے پر وہ واقعی ایک ہیرو ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’ہماری دعائیں ان دیگر دو طلبہ کے ساتھ ہیں جو زخمی ہوئے ہیں اور ان تمام طلبہ اور عملے کے ساتھ بھی جنہوں نے ایسا صدمہ پہنچانے والا واقعہ دیکھا۔‘ حالات کے پیش نظر تحقیقات انسداد دہشت گردی کے اہلکار کر رہے ہیں، لیکن اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا گیا۔ مشتبہ لڑکی کو، جس پر سکول کے احاطے میں دھار دار آلہ رکھنے کے دو الزامات بھی ہیں، دماغی صحت کے قانون کے تحت حراست میں لے کر طبی ماہرین کے معائنے کے بعد پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ویسٹ کے سربراہ ڈیٹیکٹیو چیف سپرنٹنڈنٹ جوناتھن چاڈوک نے کہا کہ ’یہ ایک کم عمر لڑکی کے خلاف انتہائی سنگین الزامات ہیں اور گریٹر مانچسٹر پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی مدد کر رہے ہیں اور سکول کی وسیع تر کمیونٹی کو بھی تعاون فراہم کر رہے ہیں، جو اس واقعے سے شدید متاثر ہوئی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’اگرچہ اب الزامات عائد کر دیے گئے ہیں، ہماری تحقیقات اب بھی جاری ہیں، اور ہم بلیکلی کے علاقے میں مقامی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘ مانچسٹر سکول چاقو کے حملے استاد طلبہ برطانیہ برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک سیکنڈری سکول میں چاقو کے حملے کے دوران 27 سالہ میثم عبداللہ طلبہ کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ ہیریٹ باؤچر ہفتہ, جون 13, 2026 – 09: 45 Main image:

مانچسٹر چاقو حملے میں طلبہ کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے والے استاد میثم عبداللہ (لنکڈاِن اکاؤنٹ)

یورپ type: news related nodes: مانچسٹر سے سوات تک: خاتون بائیکر کا 36 دنوں پر محیط منفرد سفر مانچسٹر: مسجد میں کلہاڑی اور چاقو لانے کے الزام میں شخص گرفتار مانچسٹر: یہودی عبادت گاہ پر حملہ، دو افراد ’پولیس فائرنگ‘ سے زخمی ہوئے یہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو اموات: مانچسٹر پولیس SEO Title: میثم عبداللہ، مانچسٹر میں طلبہ کو چاقو حملے سے بچانے والے ’ہیرو‘ copyright: IndependentEnglish origin url: https: //www. independent. co. uk/news/uk/crime/manchester-stabbing-blackley-school-teacher-police-b2994498. html show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments