81.1 F
Pakistan
Tuesday, July 7, 2026
HomeLifestyleمغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت

مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت

تھائی لینڈ کے مغربی علاقے میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک نئی کھدائی کے دوران تقریباً دو ہزار سال قدیم دو سونے کی انگوٹھیاں دریافت کی ہیں، جو انسانی ڈھانچوں کے ساتھ ملیں۔ یہ انگوٹھیاں گذشتہ ہفتے صوبہ فیتچابوری کے ڈون یائی تھونگ آثارِ قدیمہ کے مقام سے برآمد ہوئیں۔ تھائی حکومت کے محکمہ فنون لطیفہ کے مطابق ایک انگوٹھی پر قدیم بھارتی رسم الخط ’براہمی‘ میں تحریر کندہ ہے۔ ماہرین نے اس تحریر کو ’پُسارکھیتاسا‘ قرار دیا ہے، جس کا مطلب ہے ’پشیا کی حفاظت میں رہنے والا‘۔ پشیا بھارتی علمِ نجوم میں انتہائی سعد اور مبارک برجوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسی ڈھانچے کے ساتھ ملنے والی دوسری انگوٹھی سادہ سونے کی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انگوٹھیاں کسی ایسے تاجر کی ہو سکتی ہیں جو قدیم انڈین ذات پات کے نظام کی ’ویشیا‘ برادری سے تعلق رکھتا تھا۔ ڈون یائی تھونگ کا یہ مقام، جو دارالحکومت بنکاک سے تقریباً 130 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، رواں سال کے آغاز میں دریافت ہوا تھا۔ اس کا سراغ اس وقت ملا جب مقامی افراد کو دھان کے ایک کھیت میں قدیم کانسی کے ڈھول کے ٹکڑے ملے، جس کے بعد وہاں کھدائی شروع کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ مقام تھائی لینڈ کے اواخر عہدِ ماقبل تاریخ، یعنی آہنی دور سے تعلق رکھتا ہے، جو تقریباً 1, 500 سے 2, 500 سال پہلے کا زمانہ تھا۔ فروری سے اب تک ماہرین یہاں آٹھ انسانی ڈھانچے، کانسی اور سونے کے زیورات، مٹی کے برتن اور دیگر نوادرات دریافت کر چکے ہیں۔ ان اشیا سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں معاشرے کے امیر یا اعلیٰ طبقے کے افراد کی رسمی تدفین کی جاتی تھی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) محکمہ فنون لطیفہ کے مطابق کھدائی کا کام آئندہ ایک ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد دریافت شدہ نوادرات عوام کے لیے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب جون میں ڈنمارک میں ماہرین آثارِ قدیمہ نے وائکنگ دور کے کپڑا سازی کے ایک بہت بڑے مرکز کے آثار دریافت کیے تھے، جو ایک ہزار سال سے زیادہ پرانے ہیں اور وائکنگ معاشرے کی ترقی اور مہارت کو ظاہر کرتے ہیں۔ موسگارڈ میوزیم کے ماہرین کے مطابق ایک لاکھ مربع میٹر پر پھیلی اس وسیع جگہ میں سن کی پروسیسنگ کا علاقہ اور 80 سے زائد گڑھا نما مکانات موجود ہیں۔ یہ نیم زیرِ زمین جھونپڑیاں وائکنگ دور میں ورکشاپس اور رہائش گاہوں کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔ یہ مقام ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر آروس کے شمال میں تقریباً 10 کلومیٹر دور، جزیرہ نما یوٹلینڈ کے علاقے سوفٹن میں واقع ہے۔ یہ بستی سنہ 600 سے 950 عیسوی کے درمیان، یعنی آہنی دور کے آخری حصے اور ابتدائی وائکنگ دور سے تعلق رکھتی ہے۔ 10 ماہ طویل کھدائی کی سربراہی کرنے والی ماہر آثارِ قدیمہ لیو سٹیڈسنگ ریہر لینگبرگ کے مطابق ’یہاں کپڑا سازی پر واضح توجہ نظر آتی ہے، جو اس بستی کو اس دور کی دیگر بستیوں سے مختلف بناتی ہے۔‘ آثار قدیمہ تھائی لینڈ تھائی حکومت کے محکمہ فنون لطیفہ کے مطابق ایک انگوٹھی پر قدیم بھارتی رسم الخط ’براہمی‘ میں تحریر کندہ ہے۔ لیزی ایڈمنڈ منگل, جولائی 7, 2026 – 09: 15 Main image:

انگوٹھیاں گذشتہ ہفتے صوبہ فیتچابوری کے ڈون یائی تھونگ آثارِ قدیمہ کے مقام سے برآمد ہوئیں (سکرین گریب/ تھائی محکمہ فنون لطیفہ)

تاریخ type: news related nodes: پاکستانیوں میں ’قدرتی طور پر بعض جین غائب‘: دریافت کا کیا مطلب ہے؟ کانسی کے دور کی تین ہزار سال قدیم کشتیاں دریافت البانیہ یونان سرحد پر مکڑیوں کا ’میگا سٹی‘ دریافت SEO Title: مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت copyright: IndependentEnglish origin url: https: //www. independent. co. uk/news/science/archaeology/gold-rings-thailand-don-yai-thong-b3009594. html show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments