70.9 F
Pakistan
Tuesday, September 15, 2026
HomeSports'مجھے کیوں بلایا': رضوان کا این سی سی آئی اے سے سوال

‘مجھے کیوں بلایا’: رضوان کا این سی سی آئی اے سے سوال

قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے سوال کیا کہ انہیں تحقیقات کے لیے کیوں بلایا گیا ہے اور ان کے خلاف کس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے سوال اٹھایا کہ ان کا فون این سی سی آئی اے کی تحویل میں کیوں ہے؟ انہوں نے متعلقہ حکام سے تحقیقات کی نوعیت اور اپنے خلاف جاری کارروائی کی وجہ بھی بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔ محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے یہ بھی پوچھا کہ آخر کس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کے خلاف این سی سی آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، جبکہ قومی کرکٹر کو دوسرے ٹیسٹ کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری تحقیقات کے تناظر میں محمد رضوان سے مزید پوچھ گچھ یا وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹر امام الحق اور محمد رضوان کا ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق معاملہ اس وقت این سی سی آئی اے میں ہے۔ گزشتہ ہفتے دونوں کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم لیکس کیس سے متعلق تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے لاہور کے دفتر طلب کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مشکوک انجری کے خلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کی جا چکی ہے، جس میں انجری اور ڈسپلن کے معاملے پر ٹیسٹ اوپنر پر پابندی کا امکان ہے، جب کہ رواں ہفتے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنا جواب جمع کرائیں گے۔ تاہم این سی سی آئی اے نے محمد رضوان اور امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے نااہل قرار دیا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments