(ابراہیم رند ) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لاکھوں روپے کے انجکشن مبینہ طور پر ایکسپائر ہوگئے. ذرائع کے مطابق مورفین انجیکشن کی 3 ہزار ایمپولز ایکسپائر ہوگئیں،مورفین انجیکشن شدید درد میں آرام کے لیے استعمال ہوتا ہے،ہزاروں ایمپولز ضائع ہوگئے ہیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔



