70.7 F
Pakistan
Tuesday, September 8, 2026
HomeHealth'قالین بھیا' کھانا کھانے میں آدھا گھنٹا کیوں لگاتے ہیں؟

‘قالین بھیا’ کھانا کھانے میں آدھا گھنٹا کیوں لگاتے ہیں؟

بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی نے کھانے اور صحت کے حوالے سے اپنی ایک نئی عادت کے بارے میں بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے کھانا کھانے میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگاتے ہیں اور اس دوران اپنی پوری توجہ صرف کھانے پر رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق مصروف زندگی میں کھانا ان چند لمحات میں سے ایک ہے جب انسان کچھ دیر رک کر سکون سے وقت گزار سکتا ہے۔ پنکج ترپاٹھی نے یہ بات بھارتی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہی۔ یہ ویڈیو ’ایٹ رائٹ انڈیا‘ مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد لوگوں کو روزمرہ کی بہتر اور صحت مند خوراک کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ پنکج ترپاٹھی نے ویڈیو میں کہا، درست غذا کھائیں اور سب کو درست غذا کھانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صحت مند رہنے کے لیے اس بات پر توجہ دینا ضروری ہے کہ ہم کیا کھاتے ہیں اور کس طرح کھاتے ہیں۔ اداکار نے خوراک اور جسم کے درمیان تعلق کو بھی آسان الفاظ میں بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’ہم جو کھائیں گے، ایسا ہی ہمارا جسم بنے گا۔‘ اس کے علاوہ انہوں نے سوچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اور ہم جو سوچیں گے، ایسی ہی ہماری پرسنلٹی بنے گی، اس لیے انسان کو اپنے کھانے اور اپنی سوچ دونوں پر دھیان دینا چاہیے۔ پنکج ترپاٹھی نے اپنی ایک ذاتی عادت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے کھانا کھانے میں تقریباً 30 منٹ صرف کر رہے ہیں۔ وہ کھانا جلدی جلدی ختم کرنے کے بجائے اس کے ذائقے اور لطف پر توجہ دیتے ہیں۔ View this post on Instagram ان کے مطابق وہ کھانا کھاتے وقت اس کے ’رس‘ اور ’ذائقہ‘ کو محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روزمرہ زندگی پہلے ہی کام، ذمہ داریوں اور مسلسل بھاگ دوڑ سے بھری ہوئی ہے، اس لیے کھانے کا وقت ایسا موقع ہے جس میں انسان کچھ دیر رک سکتا ہے اور سکون سے کھانا کھا سکتا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ جب کھانے کا وقت ہو تو انسان کو اپنی توجہ دوسری چیزوں سے ہٹا کر کھانے پر مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’اب میرا دھیان صرف کھانے پر ہی رہے گا اور کسی چیز پر نہیں رہے گا۔‘ ان کے مطابق کھانا صرف پیٹ بھرنے کی چیز نہیں بلکہ اسے سکون اور توجہ کے ساتھ کھانا بھی اہم ہے۔ مصروف شیڈول کے درمیان کھانے کو محض ایک ایسا کام نہیں سمجھنا چاہیے جسے جلدی سے ختم کر دیا جائے۔ پنکج ترپاٹھی نے پرانے ہندوستانی طریقوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں کھانے سے پہلے احترام کرنے کا رواج ہے۔ لوگ کھانے کو بہت عقیدت اور شکرگزاری کے ساتھ کھاتے ہیں۔ انہوں نے اس احترام اور شکر کے ساتھ کھانا کھانے کے طریقے کو ایک عبادت کی طرح قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے کو جلدی جلدی ختم کرنے کے بجائے اسے پورا وقت اور عزت دینی چاہیے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments