ہالی ووڈ کی عالمی پاپ آئیکن ریحانہ نے محض ایک لفظ بول کر کروڑوں کے دل جیت لیے۔ اپنے مشہور بیوٹی برانڈ ’فینٹی بیوٹی‘ کی لانچنگ کے لیے بھارت پہنچنے والی گلوکارہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دیوانہ بنا دیا۔ ایک تقریب میں شرکت کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ریحانہ نے وہاں موجود میڈیا اور مداحوں سے پوچھا سے بڑے معصومانہ انداز میں سوال کیا، ”تھیک یو کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟“ جیسے ہی انہیں لفظ ’شکریہ‘ بتایا گیا، وہ مسکراتے ہوئے دوبارہ سامنے آئیں اور پُرجوش انداز میں ’شکریہ! ‘ کہہ کر محفل لوٹ لی۔ اس سادہ سی کوشش پر وہاں موجود فوٹوگرافرز اور مداحوں نے شور مچا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram تقریب کے دوران ان کا فیشن بھی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ انہوں نے پہلے ایک منفرد چارٹروز رنگ کا جدید لباس زیب تن کیا۔ آفٹر پارٹی کے لیے انہوں نے سیاہ رنگ کے جدید ’فٹ اینڈ فلیر‘ لباس اور روایتی زیورات کا انتخاب کیا۔ اس روایتی زیور نے ان کے مغربی لباس کو ایک بہترین دیسی ٹچ دیا۔ یاد رہے کہ ریحانہ نے 2017 میں ’فینٹی بیوٹی‘ کی بنیاد رکھی تھی، جس کا مقصد دنیا بھر کی تمام رنگتوں والے لوگوں کے لیے بیوٹی پراڈکٹس بنانا تھا۔ اپنے برانڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریحانہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے 16 شہروں میں ’فینٹی بیوٹی‘ کو متعارف کروانا ان کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ بقول گلوکارہ کے ان کا مقصد ایک ایسا برانڈ بنانا ہے جہاں ہر انسان اپنی جلد کے مطابق خود کو پر اعتماد محسوس کر سکے دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ ریحانہ نے نہ صرف اپنا برانڈ لانچ کیا بلکہ اپنی عاجزی اور محبت سے سب کو اپنا بنا لیا۔
‘شکریہ’: ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ کے دیسی انداز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
RELATED ARTICLES



