خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار شہر اور گردونواح میں واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا۔ گرمی کے موسم میں رات بھر بجلی کی بندش نے لوگوں کا سکون چھین لیا، علاقہ مکینوں کی نیندیں حرام ہوکررہ گئی ہیں، رات 12 سے صبح 10 بجے تک بجلی غائب کردی جاتی ہے،. ..



