80.5 F
Pakistan
Wednesday, September 16, 2026
HomeBusinessحکومت نے دوسرے روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا...

حکومت نے دوسرے روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیزل کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 16 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔ نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 380 روپے 24 پیسے سے بڑھ کر 384 روپے 34 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 409 روپے 42 پیسے بڑھ کر ہوکر 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے دن 16 ستمبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔ گزشتہ روز 14 ستمبر کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی تھیں، پیٹرول کی قیمت 4 روپے 42 پیسے اضافے کے بعد 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 6 روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے 11 ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 02 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کے اثرات ملکی پیٹرولیم قیمتوں پر پڑ رہے ہیں، اس حوالے سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments