(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز ایک فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جس کے باعث قیمتیں گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں، اس کمی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خلیج فارس میں پھنسے مزید آئل ٹینکرز کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس سے تیل کی ترسیل کے بارے میں خدشات کم ہوئے ہیں۔



