( ابوبکرشیخ )مرغی اورانڈوں کی قیمتوں کوپرلگ گئے۔لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 432روپے فی کلو مقررکی گئی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں چکن 25سے 30روپےفی کلومہنگا فروخت ہورہاہے۔ پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 432کی بجائے 450سے 470روپے میں فروخت ہورہاہے۔ یہ بھی پڑھیں: بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 217روپے فی درجن مقررہے لیکن مارکیٹ میں 225سے 235میں فروخت ہورہے ہیں،شہریوں نے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمدیقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔



