بولی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے شادی شدہ زندگی میں سکون برقرار رکھنے کا دلچسپ فارمولا بتاتے ہوئے شوہروں کو مشورہ دیا ہے کہ بیوی ناراض ہو تو بحث کے بجائے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرلیں۔ اپنے شو کے دوران امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شوہروں کے لیے سب سے عقلمندی کا کام یہی ہے کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا گھر میں کسی معاملے پر تنازع کھڑا ہوجائے تو بحث میں پڑنے کے بجائے فوراً اپنی غلطی مان لیں۔ بگ بی نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر اپنی غلطی تسلیم نہ کرے یا بیوی کو جواب دینے کی کوشش کرے تو پھر ’’جوتے، چپل اور بیلن‘‘ چلنے میں دیر نہیں لگتی، اس لیے خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت ہے۔ امیتابھ بچن کی اس دلچسپ بات پر شو کے سیٹ پر موجود حاضرین، خصوصاً شادی شدہ مرد، بھی بے اختیار قہقہے لگانے لگے۔ بولی ووڈ اداکار کی یہ مزاحیہ ’نصیحت‘ سوشل میڈیا پر بھی خاصی پسند کی جا رہی ہے اور صارفین اسے شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بگ بی کا دلچسپ اور حقیقت کے قریب مشورہ قرار دے رہے ہیں۔
بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو، ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ بچن
RELATED ARTICLES



