اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت اور اس کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کی ترقیاتی ترجیحات اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔



