اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دسمبر میں بجلی کی قیمت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جیونیوز کے ذرائع کے مطا بق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانےکا خدشہ ہے جس کے تحت آئندہ ماہ دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک بڑھنےکا تخمینہ ہے۔



