73.4 F
Pakistan
Monday, September 28, 2026
HomeSportsایشین گیمز: ہانگ کانگ کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان...

ایشین گیمز: ہانگ کانگ کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ بارش کے باعث ایک بھی گیند کھیلے بغیر ہی منسوخ ہوگیا، جس کے بعد پاکستان بہتر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جاپان کے شہر نِشین میں دن بھر وقفے وقفے بعد مسلسل تیز بارش ہوتی رہی، جس کے باعث گراؤنڈ کا بڑا حصہ کورز سے ڈھکا رہا۔ بارش نہ رکنے کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا اور میچ شروع ہونے سے قبل ہی اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایشین گیمز کے لیے مقررہ کھیل کے قوانین کے مطابق کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے تو آئی سی سی رینکنگ میں بہتر پوزیشن رکھنے والی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ ملتی ہے۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ میں بھی یہی قانون لاگو ہوا اور پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان ان چار ٹیموں میں شامل تھا جنہیں ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں براہ راست جگہ دی گئی تھی۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی سیڈڈ ٹیموں کے طور پر براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ نے گروپ بی میں تین ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ہانگ کانگ نے ملائیشیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ عمان کے ہاتھوں اسے 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اب سیمی فائنل میں چوتھے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے جمعرات کو مقابلہ کرے گا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان یہ ممکنہ طور پر تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہونا تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے 2022 کے ایشیا کپ اور 2023 کے ایشین گیمز میں ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments