77.5 F
Pakistan
Friday, July 31, 2026
HomeLifestyleاقوام متحدہ میں پہلی خاتون سیکرٹری جنرل، کیا 80 سالہ تاریخ بدل...

اقوام متحدہ میں پہلی خاتون سیکرٹری جنرل، کیا 80 سالہ تاریخ بدل پائے گی؟

اقوامِ متحدہ کے قیام کو 80 سال ہو چکے ہیں، لیکن آج تک اس کی تاریخ میں ایک بھی خاتون سیکریٹری جنرل منتخب نہیں ہوئی لیکن اب یہ صورت حال بدل سکتی ہے۔ اقوامِ متحدہ اپنے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کی تیاری کر رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ زیرِ غور 6 امیدواروں میں سے 4 خواتین ہیں۔ یہ انتخاب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا جنگوں، بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی اور اقوامِ متحدہ کو درپیش مالی بحران سمیت کئی بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان چار خواتین امیدواروں کے بارے میں: ریبیکا گرینسپن کوسٹا ریکا کی سابق نائب صدر ریبیکا گرینسپن اس وقت اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی (UNCTAD) کی سربراہ ہیں۔ کوسٹا ریکا کی ماہرِ معاشیات اور یو این سی ٹی اے ڈی کی سیکریٹری جنرل ربیکا گرینسپین 23 جولائی 2026 کو نیویارک میں مباحثے کے دوران (اے ایف پی) مشیل باشلے چلی کی دو بار صدر رہنے والی مشیل باشلے اقوامِ متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق بھی رہ چکی ہیں۔ انہیں میکسیکو اور برازیل کی حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ وہ دباؤ کے باوجود درست مؤقف اپنائے۔ ماریا فرنانڈا اسپینوسا ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ اور وزیر دفاع ماریا فرنانڈا اسپینوسا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ اقوامِ متحدہ میں اصلاحات اور تنازعات کی بروقت نشاندہی کے نظام کو مضبوط بنانے کی حامی ہیں۔ کیرولین روڈریگز برکٹ گیانا کی سابق وزیر خارجہ کیرولن روڈریگز برکیٹ 23 جولائی 2026 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مباحثے کے دوران خطاب کر رہی ہیں (اے ایف پی) گیانا کی سابق وزیر خارجہ اور اقوامِ متحدہ میں موجودہ سفیر کیرولین روڈریگز برکٹ ادارے کی ساکھ بہتر بنانے اور امن، ترقی اور انسانی حقوق کے شعبوں میں اس کے کردار کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) لیکن سیکریٹری جنرل بننا اتنا آسان نہیں۔ انتخابی عمل میں سلامتی کونسل کے 15 ارکان ووٹ دیتے ہیں، اور کامیابی کے لیے کم از کم 9 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ تاہم صرف ووٹ کافی نہیں ہوتے۔ امیدوار کو سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان، یعنی امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس میں سے کسی ایک کے ویٹو سے بھی بچنا ہوتا ہے۔ اسی لیے اس دوڑ میں صرف حمایت نہیں، بلکہ بڑے ممالک کی مخالفت سے بچنا بھی کامیابی کی کنجی ہے۔ آپ کے خیال میں ان چار خواتین امیدواروں میں سے کون اقوامِ متحدہ کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل بننے کی سب سے مضبوط امیدوار ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔ اقوام متحدہ خواتین اقوامِ متحدہ اپنے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کی تیاری کر رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ زیرِ غور 6 امیدواروں میں سے 4 خواتین ہیں۔ مہک فاطمہ جمعرات, جولائی 30, 2026 – 18: 15 Main image:

اقوامِ متحدہ اپنے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کی تیاری کر رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ زیرِ غور 6 امیدواروں میں سے 4 خواتین ہیں۔ تصاویر اے ایف پی فائلز

خواتین jw id: iCsGUie2 type: video related nodes: سعودی عرب کی حوثیوں کے بحری ناکہ بندی کے دعوے کی مذمت، اقوام متحدہ کو تشویش جنگ اور مذاکرات: بین الاقوامی سیاست کی دو متوازی حقیقتیں یمن میں بڑھتی کشیدگی، فریقین سے تحمل کی اپیل: اقوام متحدہ افغان طالبان خواتین کے خلاف سخت پابندیاں واپس لیں: اقوام متحدہ SEO Title: اقوام متحدہ میں پہلی خاتون سیکرٹری جنرل، کیا 80 سالہ تاریخ بدل پائے گی؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments