(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کے وژن اور رہنمائی کے تحت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔



