(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا اور قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئیں،اس پیشرفت کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں پھنسی ہوئی آئل ٹینکروں کی روانگی اور امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے ابتدائی معاہدے کے بعد سپلائی کے خدشات میں کمی بتائی جا رہی ہے۔



