76.4 F
Pakistan
Saturday, August 29, 2026
HomeEntertainmentچائلڈ اسٹار آیت عارف کی برائیڈل شو میں ریمپ واک، سوشل میڈیا...

چائلڈ اسٹار آیت عارف کی برائیڈل شو میں ریمپ واک، سوشل میڈیا پر تنقید

پاکستانی چائلڈ اسٹار آیت عارف کے ایک فیشن شو میں ماڈل کی طرح ریمپ پر چلنے کے اسٹائل پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ آیت عارف نے ایک برائیڈل شو میں بطور ماڈل ریمپ واک کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ آیت عارف نے سب سے پہلے لائیو ٹرانسمیشنز میں نعتیں پڑھ کر اپنی پہچان بنائی تھی۔ اس کے بعد وہ ایک مشہور یوٹیوبر بن گئیں اور چائلڈ اسٹار کے طور پر شناخت قائم کی اور اب وہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں جہاں وہ حالیہ برائیڈل شو کا حصہ بنی تھیں اور انہوں نے اکیلے ہی ریمپ پر واک کی تھی۔ اس فیشن شو کے دوران آیت عارف نے رنگ برنگے پھولوں اور کام والا لہنگا پہن رکھا تھا اور انہوں نے بڑے اعتماد اور انداز کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور پوز بھی دیے۔ View this post on Instagram انہوں نے بالکل ایک فیشن ماڈل کی طرح چل کر سب کو دکھایا، لیکن اب لوگ ان کے اس انداز اور فیشن شو میں اس طرح پیش کیے جانے پر بہت زیادہ تنقید کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کی یہ ویڈیو بھی کافی وائرل ہو چکی ہے۔ View this post on Instagram انٹرنیٹ صارفین ایک چھوٹی بچی کے اس طرح کے اعتماد اور انداز سے زیادہ متاثر نظر نہیں آ رہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایک کم عمر بچی کو اس طرح کے ماحول میں نہیں لایا جانا چاہیے۔ اس معاملے پر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنقید بھی کی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس میں قصور والدین کا ہے کیونکہ ایک بچے کو بچہ ہی رہنا چاہیے۔ ایک اور صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضرورت سے زیادہ اداکاری ہے اور اس بچی کو فیشن کی بجائے اپنی پڑھائی پر دھیان دینا چاہیے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ“سچ کہوں تو اچھا نہیں لگا۔“

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments