77.4 F
Pakistan
Monday, August 24, 2026
HomeEnvironmentملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، کراچی میں بوندا باندی...

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، کراچی میں بوندا باندی متوقع

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے موسم کی صورتِ حال سے متعلق پیش گوئی جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں اس وقت ہوا 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ شہر میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو، سبی، زیارت، مستونگ اور ڈیرہ بگٹی میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ نصیرآباد، خضدار، بارکھان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments