78.9 F
Pakistan
Monday, August 24, 2026
HomeCrimeانگلش کرکٹر کارس ’نائٹ کلب واقعے‘ پر تحقیقات کی زد میں

انگلش کرکٹر کارس ’نائٹ کلب واقعے‘ پر تحقیقات کی زد میں

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کے خلاف ہفتے کو ڈربی کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے مبینہ واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔ اتوار کو سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بظاہر کارس کو ہتھکڑیوں میں چار پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کلب سے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرہم کے فاسٹ بولر کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں اور انہیں ساتھی کھلاڑی میتھیو پوٹس کے ساتھ دیکھا گیا۔ ای سی بی نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ’ہمیں ڈربی میں گذشتہ رات پیش آنے والے ایک مبینہ واقعے کا علم ہے اور اس حوالے سے فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔‘ بیان میں کہا گیا ’ہم ممکن ہونے پر مزید معلومات فراہم کریں گے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) 14 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کارس اور پوٹس دونوں نے ڈرہم کی جانب سے ڈربی میں کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے ڈویژن ٹو کے میچ میں شرکت کی، جس میں ڈرہم نے ڈربی شائر کو 338 رنز سے شکست دی۔ 31 سالہ کارس پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل تھے۔ تاہم ہیڈنگلے میں رواں ہفتے کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، جہاں میزبان انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ تین دن کے اندر ختم کر دیا۔ لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔ انگلینڈ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بظاہر کارس کو ہتھکڑیوں میں چار پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کلب سے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اے ایف پی اتوار, اگست 23, 2026 – 21: 00 Main image:

کارس دو دسمبر، 2025 کو برسبین میں پریکٹس کرتے ہوئے (اے ایف پی)

کرکٹ type: news related nodes: نائٹ کلب میں جھگڑے کے بعد سٹوکس کی کپتانی خطرے میں؟ کراچی: جب 75 روپے میں نائٹ کلب میں کیبرے ڈانس دیکھا جاتا تھا میلوڈی، اسلام آباد کا پہلا سینیما جہاں نائٹ کلب اور شراب خانہ بھی تھا امریکہ میں کرکٹ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے: سابق کرکٹر جلال الدین SEO Title: انگلش کرکٹر کارس ’نائٹ کلب واقعے‘ پر تحقیقات کی زد میں copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments