اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخ، تہذیب، مذہب اور مشترکہ ثقافتی ورثے پر استوار ہیں اور آج یہ تعلقات دماوند اور کے ٹو کی بلند ترین چوٹیوں کی طرح مضبوط اور ناقابلِ متزلزل ہو چکے ہیں۔



